قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے پاکستان ائیر فورس آفیسر کی لاش برآمد

جمعرات 8 جنوری, 2015

قلعہ سیف اللہ(ہمگام نیوز) قلعہ سیف اللہ میں ایک گاؤں کے قریب سے پاکستان فضائیہ (پی اے ایف) کے ایک افسر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ۔

اس افسر کو تین دوسرے افراد کے ہمراہ چار جنوری کو کوئٹہ اور ژوب کے درمیان ایک علاقہ سے اس وقت اغواء کیا گیا جبکہ یہ لوگ ایک کرائے کی گاڑی پر اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے۔

بدھ کو ایک سڑک سے ملنے والی لاش کے سر میں گولیوں کے زخم پائے گئے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے افسر کی ہلاکت اور قلعہ سیف اللہ سے نو افراد کو اغواء کرنے کی ذمہ داری کا دعوی کیا ہے۔

 

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0