قلعہ عبداللہ پشین میں تین شخص کی نعش قبضے میں لے لی گئی،سوراب میں دو افراد اغواء

جمعہ 31 اکتوبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز)قلعہ عبداللہ کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قلعہ عبداللہ کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچائی جس کی شناخت ملا عباس کے نام سے ہوئی ۔لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔سوراب کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے2افرادکو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سوراب کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے دو افرادثناء اللہ اور امان اللہ کو گرفتار کرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ 
دریں ثناء پشین کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پشین کے علاقے حرمزئی سے لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت عبدالہادی کے نام سے ہوئی ۔لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0