مستونگ۔ پولیس کی مبینہ تشدد سے ایک نوجوان جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

منگل 18 جولائی, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز)مستونگ میں پولیس کی مبینہ تشدد سے ایک نوجوان جانبحق۔لواحقین کا احتجاج،ایس پی مستونگ نے ایس ایچ او کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق مستونگ کے سٹی پولیس تھا نہ میں سہراب خان نا می شخص کو ڈکیتی میں ملوث ہونے کے شبے پولیس نے ایف آئی آر میں نا مزد کیا جس پر اسکے والد خود اسے تھانہ چھوڑ کر گئے تھے ہلاک ہونے والے سہراب خان کے والد کا کہنا ہے کہ رات گئے پولیس نے سہراب خان کی لاش کو مستونگ ہسپتال منتقل کیا اوراہل خانہ کو اسکی اطلاع نہ دی ،جب ہم نے معلومات حاصل کر نے کی کوشش کی تو ہمیں بتا یا گیا کہ سہراب خان نے دوران حراست بھا گنے کی کوشش کی جس پر وہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوا ،جس کی شکایت ایس پی مستونگ کو کر دی ہے ۔دریں اثناء ایس پی مستونگ نے سہراب خان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سفر خان کو فوری طور پر معطل کر کے انکے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ سہراب خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0