مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کا ایرانی فورسز پہ حملہ،تین اہلکار ہلاک

بدھ 26 نومبر, 2014

مسلح افراد نے رات کے وقت گشتی پارٹی پر حملہ کیا،پولیس کمانڈر
تہران(ہمگام نیوز)مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں تین ایرانی سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے، پولیس کمانڈر بریگیڈیر حسین رحیمی نے بدھ کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورس کے یہ اہلکار، رات کے وقت گشت کررہے تھے کہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، اس حملے میں تین سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے جن میں ایک اہلکار زیر تربیت تھا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0