نئے سیشن کے کلاسس سمیت امتحانی نتائج کا بروقت آنا مثبت تبدیلی ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

اتوار 26 جولائی, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج کے وقت پر امتحانات کا منعقد ہونا اور نتائج کا بروقت آنا سمیت نئے سیشن کے کلاسوں کے آغاز ہونے سے کالج کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی آئی ہے جس میں کالج انتظامیہ اور اساتذہ کرام تعریف کے مستحق ہیں کالج کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور طلباء تنظیموں کے مثبت کردار بھی قابل تعریف ہے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی روز اول سے کالج کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے میں انتظامیہ اور اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر  اپنا کردار ادا کررہا ہے اگر اسی طرح سب اپنا کردار ادا کرتے رہیں تو کالج کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے تمام منصوبے ناکام ہوتے رہیں گے ترجمان نے پرنسپل بولان میڈیکل کالج سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال کانوکیشن کے تاریخ کا جلد اعلان کریں تاکہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کانوکیشن وقت پر منعقد ہوسکے ترجمان نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا بھی جلد اعلان کیا جاۓ تاکہ جو طلباء تیاری کررہے ہیں وہ اپنی پوری تیاری کرسکیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0