نوشکی میں نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد

منگل 29 ستمبر, 2015

نوشکی(ہمگام نیوز)نوشکی کے قریب پہاڑی علاقہ سے نامعلوم نوجوان شخص کی ایک روز پرانی نعش برآمد ،شناخت نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی پولیس نے پکنک منانے والوں کے نشاندہی پر نوشکی کے قریب جنگلات کے مقام پر پہاڑی علاقہ سے ایک نامعلوم نوجوان کی ایک روز پرانی نعش برآمد کرکے سول ہسپتال پہنچایا،ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کے بدن پر گھسیٹنے کے نشانات تھے ،اور نوجوان کی عمر 20-25سال کے درمیان ہوگی،تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،لاش سول ہسپتال نوشکی میں رکھاگیا ہے تاکہ لواحقین شناخت کرسکیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0