نوشکی: پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد میں آمد و آپریشن کی تیاری جاری

جمعہ 20 نومبر, 2015

نوشکی ( ہمگام نیوز) گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں کی جانب سے نوشکی احمد وال کیمپ پر حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے نوشکی کے تمام راستوں کو سیل کرکے بڑے آپریشن کی تیاری شروع کی ہے.. اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے کئی دستے نوشکی ایف سی کیمپ پہنچ رہے ہیں جبکہ تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے مقامی لوگ محصور ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان آرمی نے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوشکی و قلات میں بڑے پیمانے پہ خونی جارحیت کی اور اسی جارحیت کے دوران لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کو بھی پھینکا گیا تھا اوراب ایک بار پھر نوشکی اور گرد ونواح کے علاقوں کی ناکہ بندی کرکے ایک اور خونی جارحیت کی تیاری کی جاری ہے اور اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی کے کئی گاڑیاں اور اہلکار نوشکی اور احمد وال پہنچ چکے ہیں

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0