وارد ٹیلی کام کو موبی لنک میں ضم کر دیا گیا

جمعرات 26 نومبر, 2015

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستان میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی وارد ٹیلی کام کو موبی لنک میں ضم کردیا گیا.

پاکستان میں موبی لنک چلانے والی کمپنی ومپل کام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے مطابق موبی لنک نے وارد ٹیلی کام کو خرید لیا ہے اور اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ہیں.

دونوں کمپنیز کی جانب سے جاری کی گئی مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق اس معاہدے کے بعد موبی لنک اور وارد کے مجموعی صارفین کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی اور اس طرح یہ پاکستان میں معروف تیز رفتار موبائل نیٹ ورک بن جائے گا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0