واہگہ بارڈر پر ‘خودکش حملہ’، 45 سے زائد افراد ہلاک

اتوار 2 نومبر, 2014

لاہور(ہمگام نیوز) واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا واہگہ بارڈر پر پاکستان گیٹ کے قریب کمرشل ایریا میں موجود ایک تندور میں اس وقت ہوا جب معمول کی روایتی پریڈ دیکھنے کے بعد لوگ گھروں کی جانب جا رہے تھے۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تصدیق کی ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0