وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری اغوا

پیر 6 اکتوبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اغوا کا واقعہ اتوار کو وزیر اعلیٰ بلوچستان ہی کے آبائی ضلع کیچ میں پیش آیا۔

کیچ انتظامیہ نے پیر کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری غلام شاہ دشتی کو ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان سے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔

اغوا کے بعد مسلح افراد نے ان کو نامعلوم مقام کی جانب لے گئے ہیں اور تاحال ان کے اغوا کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع کیچ کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں امن و امان کی حالت خراب ہے۔

اس سال کے شروع میں بھی اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر سمیت بعض دیگر اہلکاروں کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا تاہم اغوا کاروں نے بعد میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر اہلکاروں کوچھوڑ دیا تھا۔

بلوچستان میں گذشتہ کئی سالوں سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور شدت پسندی کے واقعات میں عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صوبے سے غیر ملکیوں سمیت سرکاری اہلکاروں کے اغوا کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0