ٖضلع بارکھان و ڈیرہ مراد جمالی سے دو مسخ لاشیں برآمد

جمعرات 2 اکتوبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب چھتر روڈ سے ایک شخص کی گولی لگی ہوئی لاش برآمد پولیس نے شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب چھتر روڈ پرجمعرات کے روزنوتال پولیس کو اطلاع ملی کی کہ سڑک کے کنارے ایک شخص کی لاش پڑی ہے جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اٹھا کرڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا جس کو سینے میں گولیاں مارکرقتل کیا گیا تھا تاحال لاش کی شناخت نہ ہونے کے باعث شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے ۔

جبکہ بارکھان کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد کردی گئی۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان انتظامیہ کو ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی جسے شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0