پاکستانی آرمی پر مختلف حملوں کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

ہفتہ 8 جولائی, 2017

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نا معلوم مقام سے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے کل رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کے دو مختلف مقامات پاتر اور غلام قادر سکول میں آپریشن کے لئے جانے والے آرمی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بمب سے حملہ کیا۔ ان حملوں میں پانچ آرمی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دونوں حملوں میں آرمی کی ایک پک اپ اور بکتر بند مکمل تباہ ہوگئے ۔ ایک دوسری کاروائی میں آج صبح بلوچ ریبپلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں سہری کہور کے مقام پر آرمی کی پیدل گشتی پارٹی کو ریموٹ کنٹرول بمب سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو آرمی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ۔جبکہ ایک ہلاک اہلکار کی شناخت آرمی کے کیپٹن نیک محمد ولد رمضان کے نام سے ہوئی ہے اس کے علاوہ گزشتہ روز تربت کے علاقے ھوشاپ تال میں فورسزکی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

 

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0