پاکستانی آرمی کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر اے

اتوار 14 جنوری, 2018

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور روڑ پر قائم پاکستانی آرمی کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔ بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے سی پیک روڈ پر قائم ہوشاب کے علاقے تجابان میں آرمی کے کیمپ پر راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انکی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0