پاکستانی فوج نے چار لاپتہ بلوچوں کی لاشیں ہیلی کاپٹر سے نیچے پھینک دیں

جمعرات 19 نومبر, 2015

مشکے(ویب نیوز) پاکستانی فوج نے چار لاپتہ بلوچوں کی لاشیں ہیلی کاپٹر سے نیچے پھینک دیں،  آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چار لاشیں پھینک دیں۔ لاشوں کی شناخت فدا بلوچ سکنہ مشکے گجر، عدیل ولد محمد اقبال سکنہ فیض آباد خضدار، عبدالقیوم سکنہ گوہر آباد کوئٹہ اورعبدل مھیم سکنہ ناصر آباد کیچ سے ہوئی ہے۔ چاروں بلوچ مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کر دئیے گئے تھے جنکی لاشیں آج ملی ہیں، فدا بلوچ کو دو سال قبل پاکستانی فورسز نے اسی مقام سے حراست بعد لاپتہ کیا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0