پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بلوچ لبریشن آرمی

جمعرات 21 دسمبر, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام کے وقت تقریبا چار بجے ہمارے سرمچاروں نے پیلاوغ سے رکھنی کی جانب آنے والے گشت پر مامور ایف سی کی گاڑی پر رکھنی کے قریب خرچا کے مقام پر حملہ کیا۔ آدھے گھنٹے تک جھڑپ اور فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہینگی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0