پاکستان توہین مذہب سے متعلق قوانین منسوخ کردے۔ یورپین پارلیمنٹ

جمعہ 28 نومبر, 2014

سٹراسبرگ(ہمگام نیوز)  یورپیئن پارلیمنٹ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ توہین مذہب سے متعلق قوانین منسوخ کردے۔

یورپیئن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین مسیحی اور اقلیتی برادروں کو ‘نشانہ بنانے کیلئے استعمال’ ہو رہے ہیں۔پارلیمنٹ نے خاص طور پر آسیہ بی بی کے واقعہ کا ذکر کیا، جنہیں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ جھگڑے کے دوران توہین رسالت کا مرتکب ٹھراتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی ہے۔گزشتہ مہینے لاہور ہائی کورٹ نے آسیہ بی بی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

فرانس کے شہر سٹراس برگ میں ارکانِ پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک غیر لازم قرار داد کے ذریعے پاکستان میں توہین مذہب قوانین کے غیر مسلم اقلتیوں کے خلاف بڑھتے استعمال پر تشویش ظاہر کی۔قرارداد میں حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ توہین مذہب قوانین کو منسوخ کرنے کے غرض سے ان کا تفصیلی جائزہ لے’۔

قرارداد میں سزائے موت ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا’۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0