پاکستان ہیلی کاپٹر طالبان کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں : افغانستان

منگل 7 جولائی, 2015

کابل( ہمگام نیوز) افغانستان نے کہا کہ اس کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی جانب سے طالبان کو اسلحے کی فراہمی کی اطلاعات کے بعد نیشنل سیکورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے، پیر کو افغان میڈیا کے مطابق وزارات دفاع کے نائب ترجمان دولت وزیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہیلی کاپٹرز پکتیکا میں طالبان کیلئے اسلحہ گرا رہے ہیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ کردیا ہے ، دولت وزیری کا کہنا تھا کہ افغان سیکورٹی فورسز کو پاکستانی ہیلی کاپٹر کو طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے سے روکنے کیلئے پوری طاقت استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، دولت وزیری کا بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع بارمل میں پاکستانی ہیلی کاپٹر طالبا ن کیلئے اسلحہ گرا رہے ہیں

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0