پسنی سے اغواء ہونے والوں میں زکری کمیونٹی کا روحانی پیشوا بھی شامل

پیر 27 جولائی, 2015

پسنی(ہمگام نیوز) گزشتہ دنوں پسنی کے مختلف مقامات سے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے 11 افراد اغواء کیئے تھے، جن میں سے ایک زکری کمیونٹی کے روحانی پیشوا سید ظفر نوری ہیں۔ ظفر نوری بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سیدعیسیٰ نوری کے بھتیجے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مسلح افراد پسنی کے علاقے میں کوسٹل ٹاؤن میں قائم ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انھیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے ظفر نوری کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ ان کے اغوا میں کون ملوث ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0