پنجاپ : بلوچ طالب علم پر کالج پرنسپل کا وحشیانہ تشدد

اتوار 13 ستمبر, 2015

اسلام آباد /مری( ہمگام نیوز) بلوچستان سے تعلیم کی خواب لیکر ایک بہتر زندگی کے حصول کیلئے بلال بلوچ نے اقراء کالج مری میں داخلہ لیا ، اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کالج کے کمروں میں کچھ لڑکے شور کررہے تھے تھے کہ پرنسپل نے بغیر معلوم کئے اپنی بلوچ دشمنی اور دل کی بھڑاس بلال بلوچ پہ نکالی اور اسے پورے اسٹاف کے سامنے انتہائی وحشیانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنایاجس سے بلال بلوچ کی ایک آنکھ پوری طرح متاثر ہوا ، پرنسپل کی بلوچ دشمنی کو دیکھتے ہوئے ایک اور ٹیچر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلال بلوچ پر لاٹھیوں کی برسات شروع کی ۔
واضح رہے کہ پنجاپ کی اس کالج میں پرنسپل کی بلوچ دشمن رویے کو دیکھتے ہوئے دیگر بارہ بلوچ طالب علموں نے کالج کو چھوڑ دیا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0