پنجگور۔ جھڑپ میں نصیر بلوچ شہید

منگل 16 ستمبر, 2014

ہمگام نیوز
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے شہید سرمچار نصیر بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل پنجگور گوارگو میں ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی ہوئے،اور جھڑپ میں سرمچار نصیر بلوچ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔شہید نصیر بلوچ کو آزادی کی جہدوجہد میں دلیرانہ اور سرزمین کی دفاع میں لڑ کر شہید ہونے پر سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کیچ کے علاقے شاپک میں قابض ریاستی فورسز کے قافلے پر سرمچاروں نے گھات لگا کر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کے 6 اہلکاروں کو ہلاک متعدد کو زخمی کیا۔سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0