پنجگور :قابص فوج کا آپرشن کئی گھر مسمار کر دیے گئے

ہفتہ 30 دسمبر, 2017

پنجگور (ہمگام نیوز)پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کا آپریشن کئی گھر مسمار کردیے گئے ہمگام کے نمائندہ کے مطابق آج بروز ہفتہ پنجگورکے علاقے گرمکان اور وشبود میں فوجی سرچ آپریشن کے دوران چادر چار دیواری کا خیال نہ رکھتے ہوئے پاکستان آرمی ،ایف سی پولیس اور علاقائی دلالوں نے کوئٹہ روڑ کو بند کرکے لوگوں کی جامہ تلاشی لیا گیا علاقے کو محاصرہ کرکے لوگوں کوگھروں میں محصور کرکے گھروں کی تلاشی لی گئی کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ بہت سے گھروں کو مسمار کرنے اور جلانے کے بھی اطلاعات ہیں.علاقے کے لوگوں کا کہنا ھے پاکستان آرمی پر بلوچ سرمچار حملہ کرتے رہتے ہیں فوج ،ایف سی ،پولیس اپنے علاقائی دلالوں کے مدد سے بے گناہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر ان پر تشدد کرکے ان کے گھر کی قیمتی اشیاء کولوٹ کر لے جانے کی بھی اطلاع مل رہی ہیں اگر کوئی بے گناہ اپنے گھر میں داخل ہونے کےلیے پولیس اور پاکستانی اداروں کے دلالوں سے مزاحمت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو فوج اور ایف سی انہیں گرفتار کرکے ایف سی کیمپ منتقل کرتے ہیں اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے.اور بلوچ دلال جو پاکستان کےخفیہ اداروں کےلیے کام کر رہے اپنی ذاتی دشمنی کے بناء پر بلاجواز بے گناہ لوگوں کے گھروں میں فوج اور ایف سی لے جا کر گھر کے افراد کے ساتھ فو ج ایف سی بلوچ دلال لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں.اسلیئے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور علاقہ مکینوں کو ہجرت کرنے کےلیے بھی کہا گیا ہے.

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0