پنجگور میں ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل اے

بدھ 6 دسمبر, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سرادوک کے مقام پر ایف سی کے چوکی پر جدید اور خودکار ہھتیاروں سے حملہ کیا۔ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ اور جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں اندازا ایک گھنٹے تک جاری رہیں۔ اس دوران ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری یہ جنگ اور کاروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہیں گی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0