پنجگور میں فورسز کیمپ پر حملہ، خاران میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک

جمعہ 24 جولائی, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) پنجگور پاکستانی فورسز کی کیمپ کے قریب تین لانچر گرنیڈ فائر تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں واقع پاکستانی فورسز کے کیمپ کے قریب تین لانچر گرنیڈ فائر کیے گئے جو گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے جن کی ٓاواز دور دور تک سنی گئی تا ہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دریں اثناچتکان کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں سے بہن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا پولیس کے مطابق دونوں بہن بھائی اٹھارہ سالہ بی بی آسیہ اور بائیس سالہ محمد حیات چتکان کے رہائشی غلام رسول کے بچے ہیں واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

جبکہ دوسرے موقع پر خاران کے علاقے کلی مسکان قلات گھر کے سامنے دکان پر بھیٹے لیویز حوالدار عبدالرب والد ڈاکٹر گوہر خان محمد حسنی پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں سے فائرنگ کی جس سے لیویز حوالدار عبدالرب جاں بحق ہوگئے لاش کو ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کیا گیا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0