ڈیرہ بگٹی:ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر مسلح افراد کا حملہ،آٹھ کارندے ہلاک

جمعرات 21 دسمبر, 2017

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں ڈیتھ سکواڈ کے کمانڈر کے گھر پر فائرنگ آٹھ افراد ہلاک، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں مسلح افراد نے ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کمانڈر ججر بگٹی کے گھر کو گھیرے میں لیکر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، حملے کی زد میں آکر ججر بگٹی اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیتھ سکواڈ کا سربراہ پہاڑی بگٹی زین کوہ سے ججر کی کمک کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں اس کی گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پہاڑی خود اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ شدید زخمی ہیں، واضع رہے کہ پہاڑی بگٹی 2006سے زین کوہ اور ارد گرد کے علاقوں میں بلوچ فراریوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف سرگرم ہیں اور گیس لائنوں پر سیکورٹی کے نام پر بھی ریاستی اداروں سے چند ٹکوں کی مدد میں ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0