ڈیرہ بگٹی و مند میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں:بی آر اے

جمعرات 7 دسمبر, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ‎گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے مند میں ایران سےمتحصل سرحدی علاقے مند ہپسار میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سےحملہ کیا حملے کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ جبکہ آج صبح بی آر اے کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی سے سنگسیلہ جانے والے ایف سی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے ڈیرہ بگٹی شہر میں سنگسیلہ موڑ پر نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں ایف سی کے پانچ اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری کاروائیاں بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0