ڈیرہ بگٹی 4افراد اغواپنجگوربم دھماکہ سریاب میں ایک شخص زخمی

اتوار 14 دسمبر, 2014

کوئٹہ( ہمگام نیوز )ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 4افراد کو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کشمور سے ڈیرہ بگٹی آنے والے چارافراد کو نامعلوم مسلح افراد نے کڑک موری کے مقام سے اغواء کرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ 
پنجگور میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان ندی کے قریب نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے ریموٹ کنٹرول بم نصب کررکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص بلال احمد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0