کسی بھی امریکی اقدام کا بھر پور جواب دیا جائیگا۔خامنہ ای

اتوار 17 ستمبر, 2017

تہران(ہمگام نیوز) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ڈیل کے تناظر میں امریکا کی کسی بھی غلط عمل کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اتوار کے دن یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا، جب کچھ ہی روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران دو ہزار پندرہ میں طے پانے والی اس ڈیل کی اصل روح کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس تناظر میں علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام تمام اہم قومی معاملات پر متحد ہیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0