کمسن بچوں کی محفوظ رہائی تک ہڑتال جاری رہی گی:بی ایل ایف

جمعرات 9 نومبر, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل اور بدھ کو چین پاکستان اکنامک کوریڈور( سی پیک) منصوبے کی روٹ پر تربت اور گوادر کے درمیان دشت کے علاقے کنچتی کراس پر سرمچاروں نے ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والی بس کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا اور ڈرائیور اور مسافروں کو آگاہی دی کہ کمسن بچوں کی رہائی کیلئے ہڑتال کی کال کا احترام کریں۔ کراچی سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کمسن بچوں اور طلباء کو اٹھائیس اکتوبر کو پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں نے اُٹھا کر غائب کیا ہے۔ ان کی محفوظ رہائی تک ہڑتال جاری رہی گی اور ہر بلوچ کا فرض ہے کہ معصوم بچوں کی رہائی کے لئے آواز اُٹھائے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0