کوئٹہ، ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی

بدھ 26 اگست, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) میاں غنڈی میں ایف سی اور حساس ادارے سے مقابلے میں جاں بحق ہونے والے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے ان میں سے ایک سراج الدین ولد غوث بخش قوم ابابکی کی لاش اس کے والد نے پہچان لی جبکہ ہسپتال میں ییحیٰ اورنصر اللہ کی لاشیں پڑی ہے جبکہ چوتھے شخص کی لاش کی فوری طورپر شناخت نہیں ہوئی ہے مقابلے کے بعد ایک کو گرفتارکیا گیا تھا جس کانام عبدالعزیز ہے اور وہ عزیز آباد مستونگ کا رہائشی ہے اس کے قبضے سے دوموٹر سائیکل ایک کلا شنکوف اور دو بستول برآمد کئے گئے ہیں، اس کو شالکوٹ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سراج الدین کے والد نے بتایا ہے کہ ایک سال قبل سراج الدین تبلغ پر جانے کیلئے کہہ کرگھر سے گیا تھا جس کے بعد اس کا ہم سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0