کوئٹہ، فائرنگ کے دومختلف واقعات،ایک اہلکار ہلاک،2افراد شدیدزخمی

جمعہ 7 جولائی, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ اور دکی میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں بلوچستان کانسٹیبلری کااہلکار ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار خدابخش کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب لورالائی کے علاقے دکی میں انڈسٹریل ایریا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوبھائیوں نیاز محمد اور محمدیعقوب کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیاگیا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0