کوئٹہ:لانگوآباد میں فائرنگ ،چار ایف سی اہلکار ہلاک

بدھ 14 فروری, 2018

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے لانگو آباد میں گشت پر مامور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ایف سی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
فوری طور پر ہلاک اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0