کوئٹہ بم دھماکہ ایک ہلاک خواتین وبچوں سمیت 16افراد زخمی

اتوار 5 جولائی, 2015

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)کوئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے باچاخان چوک پر بم کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 16افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر کو کو ئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے باچاخان چوک جیسے میزان چوک کے نام سے یاد کیا جاتاہے بم کا زوردار دھماکہ ہوا ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک شخص جاں بحق خواتین بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے جن بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمیوں کو سول ہسپتال اور دیگر مقامی ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے دھماکہ اس قدر زور دار تھاکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے کئی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے دھماکہ کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے دھماکہ بلدیہ پلازہ کے قریب ہوا ہے یاد رہے اس جگہ پر ایف سی اور پولیس کے نوجوان تعینات ہوتے ہیں 

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0