کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر, 2014

 کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے مرکزی علاقے کی اسپنی روڑ پر کھڑی فروٹ کی ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔

ڈی ایس پی نعیم اچکزئی کے مطابق جیسے ہی ان کی گاڑی گزری تو فروٹ کی گاڑی میں دھماکہ ہو گیا۔

تھانہ پشتون آباد کے انچارج پولیس افسر نعیم اچکزئی کے مطابق بظاہر اس دھماکے میں ان کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ دھماکے میں وہ اور گاڑی میں سوار دیگر اہلکار محفوظ رہے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے افراد راہ گیر ہیں۔

کوئٹہ کی سپنئی روڑ پر اس سے پہلے بھی شدت پسندی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

ان واقعات کے بعد اس روڑ پر پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0