کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر امیر بخش قلات سے بازیاب

جمعہ 11 ستمبر, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر امیر بخش قلات سے بازیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے سریاب سے ایم این سی ایچ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر امیر بخش کو نامعلوم افراد نے گاڑی سے اتار کر اغواء کیا تھا جسے اغواء کاروں نے قلات کے پہاڑی علاقے کابو میں چھوڑ دیا جہاں سے وہ پیدل لیویز کے مرجان چیک پوسٹ پر پہنچا‘لیویز نے ڈی سی کو اطلاع دی اور ڈی سی نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو اپنی نگرانی میں کوئٹہ روانہ کر دیا ڈاکٹر امیر بخش کا تعلق تربت سے ہے تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ وہ تاوان کے بدلے رہا ہوئے یا اغواء کاروں نے کسی دباؤ کے باعث انہیں چھوڑ دیا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0