کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی اکبر بگٹی مسافر ٹرین دھماکے میں بال بال بچ گئی

پیر 8 دسمبر, 2014

مچھ( ہمگام نیوز)بولان کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی اکبر بگٹی مسافر ٹرین دھماکے میں بال بال بچ گئی ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جو ٹرین گزرنے کے بعد بلاسٹ ہوا جس سے 3فٹ پٹڑی آڑگئی تفصیلات کیمطابق پیر کو نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس جو کوئٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی سبی سے روانگی کے بعد 3کلو میٹر کے فاصلہ پر پیرک کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک میٹر لمبی ڈیٹونیٹر تار اینٹیناڈیوائس کے ساتھ ریمورٹ کنٹرول کے زریعہ کیا گیا تاہم ٹرین گزرجانے کی وجہ سے مسافر بال بال بچ گئے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید برآں پاکستان ریلوے نے فوری طور پر مرمت شروع کردی ہے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0