کوئٹہ میں صوبائی مشیرِ تعلیم کی گاڑی کے قریب دھماکہ

منگل 2 دسمبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے جوائنٹ روڈ پر صوبائی مشیرِ تعلیم سرداررضا محمد بریچ کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ واقعے میں محفوظ رہے ۔

دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کررکھا تھا اور جیسے ہی سرداررضا محمد کی گاڑی قریب پہنچی، بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم سرداررضا محمد حادثے میں محفوظ رہے۔

اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0