کوئٹہ میں فائرنگ سے قبائلی رہنماء زخمی

منگل 29 ستمبر, 2015

 کوئٹہ (ہمگام نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء زخمی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے سرکلر روڈ پر  قبائلی رہنماء ظہور خان جتک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی انہیں ایک گولی لگی ہے جنہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ظہور جتک  قبائلی  رہنماء دشتی جتک کے صاحبزادہ ہیں ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0