کوئٹہ میں مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ

جمعرات 23 جولائی, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار اور بچی زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کشمیر آباد میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل عمران اور چار سالہ بچی یاسمین زخمی ہوگئیں ملزمان فائرنگ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طورپر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیااور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0