کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، پانچ اہلکار زخمی

بدھ 25 نومبر, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ میں پولیس پر حملہ ، سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل پر حملے سے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ گاڑی مکمل طور تباہ ہو گئی ہے ، ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روزٓبلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع کیچی بیگ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جب پولیس موبائل وین وہاں سے گزر رہی تھی دھماکہ کے نتیجے میں پولیس موبائل مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہے جبکہ۵ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0