کیچ میں ایف ڈبلیو او کے ڈمپر ٹرک کو جلادیا۔بی ایل ایف

جمعرات 25 ستمبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے ہیرونک میں ایف ڈبلیو اوکے ڈمپر ٹرک کو کام کرتے ہوئے تحویل میں لینے کے بعد جلا دیا اور بلوچ آپریٹر کو چھوڑدیا،یہ بات انہو ں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ایک بار پھر واضح کر تی ہے کہ ریاستی فورسز کے ادارے ایف ڈبلیو اور دیگر ریاستی پروجیکٹوں پر کام بند کر نے کا تنبیہ پہلے کیا جا چکا ہے، لہٰذا تمام کمپنیوں کو خبرادار کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں اپنی ٹرانسپورٹ اور مشینری لانے سے گریز کریں ۔ ورنہ اپنے کسی قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0