گریشہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پرحملہ، ایک ہلاک تین زخمی

پیر 14 ستمبر, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز) نال گریشہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک لیویز اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔آمدہ اطلاعات کے جے یوآئی کے رہنماء حافظ عبدالواحدرخشانی کو قتل کرنے والے ملزمان کا سراغ رساں کتوں کے ذریعے کھوج لگایا جارہاہے تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نال نصیرمیروانی کی نگرانی لیویز فورس کے اہلکار عملے میں شامل تھے کہ گریشہ کے علاقہ بدرنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار رستم خان جاں بحق اور اور غلام مصطفی لیویز ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0