گزشتہ روز مستونگ سے تین نوجوان اغواء

جمعہ 2 اکتوبر, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچستان کے ضلع مستونگ سے مسلح نقاب پوش افراد نے دکان سے تین نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر موٹر سائیکل آٹوز شاپ میں بیٹھے تین افراد کو کار میں سوار نامعلوم نقاب پوش افراد نے آکر یرغمال بنایا اور اسلحہ کے زور پر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ مغوی نوجوانوں کی شناخت کلی شیخان کے رہائشی شکیل ولد محمد باران بنگلزئی ، ظہور احمد ولد شمس الدین شاہوانی ، محمد یعقوب ولد حضور بخش شامل ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ اغواء کار سرمئی رنگ کی ویگو گاڑی میں سوار تھے اور ان کی تعداد آٹھ سے زائد تھی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0