گوادر: سیکورٹی خدشات، کھاد لانے والے بحری جہاز کراچی روانہ

جمعہ 2 اکتوبر, 2015

گوادر(ہمگام نیوز)  گوادر سے یوریا کھاد لے جانے سے انکار کے بعد گوادر پورٹ سے دو بحری جہاز پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے لئے روانہ۔  ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ پر عید قربانی سے پہلے بحری جہاز سے یوریا کھاد گوادر پورٹ پر اتاری گئی جنہیں ٹرکوں کے ذریعے پاکستان کے مختلف حصوں میں پہنچانا تھا لیکن ٹرک اور ٹرالر مالکان نے گوادر سے کھاد لے جانے سے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر معذرت کی جس کی وجہ سے بیچ سمندر سے دو بحری جہازوں کو پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0