گوادر میں دکان پردستی بم کے حملے میں2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی

پیر 24 اگست, 2015

گوادر(ہمگام نیوز)گوادر میں دکان پر دستی بم کے حملے میں 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات گوادر میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0