گوادر: نادرا دفتر پہ دستی بم حملہ

بدھ 9 ستمبر, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)گوادر میں نامعلوم افراد نادرا کے دفتر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو گوادر میں نامعلوم افراد نے نادرا آفس پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گوادرپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0