گوادر میں کنویں میں دم گھٹنے سے بچے سمیت3افراد جاں بحق

پیر 20 جولائی, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے میں ایک کنوئیں میں گرکر بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کو بچانے کی کوشش میں کنوئیں میں اترنے والے بھی دو افراد ہلا ک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ گوادر کی تحصیل پسنی کی یونین کونسل نیلینٹ کولانچ میں پیش آیا جہاں تقریبا دس سالہ بچہ قادر بخش اچانک علاقے میں ایک کنوئیں میں گرگیا۔بچے کو بچانے کے لئے کنوئیں میں علاقے کا ہی ایک شخص عمر اترا جب وہ بھی واپس نہ آیا تو کچھ دیر بعد ایک اور شخص امام بخش بھی صورتحال دیکھنے کے لئے کنوئیں میں چلاگیا، تاہم وہ تینوں واپس نہ آئے اور ان کی وہیں کنوئیں میں ہی موت واقع ہوگئی۔دوسری جانب واقعہ کی اطلاع پر کنوئیں سے لاشیں نکالنے کے لئے گوادر سیریسکیو ٹیم علاقے میں روانہ کردی گئی ہے واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0