گوادر: پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا

جمعرات 21 دسمبر, 2017

گوادر(ہمگام نیوز) گوادر کے کئی نواحی علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی غیر معمولی نقل و حرکت تازہ دستوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر سے نامہ نگاروں کے مطابق پلیری، کلدان ، پانوان میں فورسز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گوادر کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ واضع رہے کہ آج صبع گوادر کے علاقے جیونی سے آٹھ کیلومیٹر مشرق می‍ں واقع پانوان میں قابض فورسز نے بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران ﻓﻮﺭﺳﺰ ﻧﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺤﺎﺻﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻟﯿﮑﺮ ﮔﮭﺮ ﮔﮭﺮ ﺗﻼﺷﯽ ﻟﯽ ۔ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﻭ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﺸﺪﺩ ﮐﺎ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ۔ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺍﺷﯿﺎ ﻟﻮﭦ ﻟﺌﮯ گئے جبکہ قابض پاکستانی فورسز ﻧﮯ پانوان ﺳﮯ جیونی اور جیونی ﺳﮯ گوادر ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ تمام ﺭﺍﺳتوں پر ناکہ بندی شروع کردی ہے علاقے میں ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ہنوز ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ۔ عام لوگوں میں فوجی آپریشن کی وجہ سے خوف و ہراس ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0