ہرنائی:شاہرگ میں قابض پاکستان آرمی کی بربریت خواتین و بچے اغواء

منگل 25 جولائی, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نیشپا اور کوسٹ میں قابض پاکستان آرمی کی بربریت و دررندگی جاری،درجنوں گھروان کو نذر آتش کرنے کے بعد خواتین و بچوں کو اغواء کرلیا تفصیلات کے مطابق آج صبح سے شاہرگ کے علاقے نیشپا اور کوسٹ میں قابض پاکستان آرمی نے بڑے پیمانے کی بربریت کا آغاز کیا ہے جس سے کئی مقامات پر درجنوں گھروں میں لوٹ مار کے بعد نذر آتش کردیا،جبکہ نیشیا سے قابض آرمی نے پہلے سے گرفتارمیر ہزار مری کے گھر پر شدید فائرنگ کی اور گھر کو نذر آتش کردیا جبکہ کوسٹ میں موذژومری کے گھر سے خواتین اور بچوں کو قابض پاکستانی فورسز نے اغواء کرلیا -علاقائی زرائع کے مطابق علاقے میں تاحال قابض آرمی کی بربریت و درندگی اور لوٹ مار جاری ہے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0