ہرنائی :پاکستانی فوج کی بربریت جاری،دو افراد شہید ،کئی گھر نذرآتش

جمعہ 22 دسمبر, 2017

سبی (ہمگام نیوز)ہرنائی کے علاقوں میں پاکستانی فوج کی بربریت جاری متعدد افراد حراست کے بعد لاپتہ و دو بلوچ فرزندوں کی شہادت کی اطلاعات

ذرائع کے مطابق الصبح سبی و ہرنائی کے پہاڑی علاقوں اسپن تنگی اور پوڈمیں قابض پاکستان فورسز کا بڑے پیمانے پر آپریشن کاآغاز کردیا جس میں آپریشن کے دوران قابض فوج نے درجنوں افراد کو گرفتاری کرنے کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں دو بلوچ فرزند بھی شہید ہوئےعلاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ فورسز نے اب تک لاتعداد گھروں کو سامان سمیت جلا دیا ہے ۔

جبکہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ سبی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہیں جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں کئی افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیے ہیں

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0