ہوشاب زون کے صدرکی بنیادی رکنیت ختم کر دیگئی ہے. بی آر ایس او

بدھ 2 ستمبر, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اخبارات میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی آر ا یس او ہوشاب زون کے صدر مولاداد عرفی صادق بلوچ جو گزشتہ کچھ عرصے سے سماجی برائیوں میں ملوث ہے تنظیم کی جانب سے مکمل تحقیقات اور حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مزکورہ شخص کی بنیادی رکنیت تنظیم سے ختم کر دی گئی ہے۔لہذا بی آر ایس او کے کارکن مزکورہ شخص سے اپنے تنظیمی روابط منقطہ کر دیں۔حمدان بلوچ نے واضح کیا کہ بی آر ایس او ایک سیاسی اور طلبہ تنظیم ہے جو نظم و ضبط پر قائم ہے تنظیمی نظم وضبط سے کوئی بالاتر نہیں ، انقلابی اصولوں پر مکمل اترنے کے لیے کارکنوں اورلیڈرشپ کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ تنظیم کے آئین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

 

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0